اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف کے سربراہ اورنمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام محمدی نے کہا ہےکہ قرآنی علوم ، قرآنی معارف کی شناخت کا پیش خیمہ ہے اورقرآنی معارف پرتوجہ دیےبغیر فقط علوم قرآن کی شناخت کا مطلب اسی مقدمہ میں باقی رہنا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ جہادی جذبےکے ساتھ کاموں کو انجام دینا چاہیےکیونکہ اگرہم بہترین قانون بھی رکھتے ہوں لیکن جہادی جذبہ نہ ہو تو امورآگے نہیں بڑھ سکتے ہیں اوراہداف متحقق نہیں ہوتے ہیں۔
علوم ومعارف قرآن کریم یونیورسٹی کے قائم مقام حجۃالاسلام محمد حسین الہی زادہ نے بھے کہا ہے کہ یہ یونیورسٹی دو اہم اصولوں پرکاربند ہےکہ جن میں سےایک معیاری بنانا اوردوسرا اسے منظم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی کے لیےنظم وضبط انتہائی ضروری ہے اورجب تک اندر انسجام نہ پایا جاتا ہواس وقت تک اسےمنظم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
.......
/169